Nov 16, 2008
some rare Photo
پولنگ شرح پر بخشی کا تقابلی بیان
سرینگر//اسلامک سٹو ڈنٹس لیگ کے سربراہ شکیل احمدبخشی نے کہا ہے کہ سرحدی حلقوں کے انتخابات میں ماضی کے مقابلے میں عوام کی کم شرکت باعث اطمینان ہے ۔اپنے ایک بیان میں شکیل احمد بخشی نے کہا کہ لیہہ اور نوبر ا میں ماضی میں 72اور 76فیصد ووٹنگ کے دعوئے کئے جاتے تھے جبکہ آج کی بار صرف 60فیصدی ووٹنگ ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ سوناواری ،گریزمیں باالترتیب 60اور 76فیصدی ووٹنگ کے مقابلے میں آج کی آج صرف 46اور 74فیصدی ووٹنگ کا دعویٰ کیا گیا۔شکیل احمد بخشی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ماضی کے مقابلے میں کرفیو کے باجود زیادہ مظاہرے ہوئے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ زبردستی اور غیر ووٹروں کو استعمال کر کے شرح دکھانا ایک فضول عمل ہے اور 10سال پہلے مردم شماری میں آبادی اور موجودہ رائے دہندگان کی شرح حد کم ہے ۔
انہوں کہا کہ زبردستی اور نان ووٹر استمعال کرکے زیادہ شرح دکھانا کسی کو بےوقوف نہیں بنایا جاسکتا،2001 مردم شماری آبادی اور موجودہ رائے دھندگاں کی شرح نہایت کم ہے گریز میں ٪48بانڈی پورہ میں 61.53%اور سوناواری میں 53% ہیں۔
انہوں نے لیہ میں دو لیکچراروں کو انتخابات کیلئے نوکری سے نکالنے کو بد ترین قرار دیا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment