Nov 15, 2008

On Elections

عوام کو الیکشن سے لاتعلق رہنے کی اپیل
سرینگر//15نومبر:اسلامک سٹوڈنٹس لیگ کے سربراہ شکیل احمد بخشی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے آپ کو اسمبلی انتخابات سے مکمل لاتعلق رکھیں۔اپنے ایک بیان میں شکیل احمد بخشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام نے انتخابات کے پہلے مرحلے کی مہم میں جس طرح اپنے آپ کو لاتعلق رکھا اسی طرح سے باقی چھ مرحلوںمیں بھی اپنے آپ کو لاتعلق رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کرسی کی تمنا رکھنے والے سیاست دان عوام کی اہمیت سے نا واقف تھے تاہم اب انہیں عوامی غیض و غضب کے بعد عوامی طاقت کا احساس ہوگیاہے۔شکیل احمد بخشی نے کہا کہ دلی کو یہاں کے عوامی احساسات،جذبات ،موسمیات سے کوئی واسطہ نہیں بلکہ وہ اپنے ایجنڈے کو عوام پر ٹھونس رہے انہوںنےلوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان ذ ‍رائع ابلا‏غ سے ناطہ توڈیں جو یہاں پرہورہے ظلم وستم،غیر اعلانیہ کرفیو اور سرحدی ضلعوں میں بلٹ کے‏ ذریعےبلیٹ وغیرہ کی خبریں بلیک اوٹ کرتے ہیں

فوجی سربراہ اور چیف الیکشن کمشنر
کا اعلان زمینی حقائق سے دور :بخشی
سرینگر//13نومبر: بھارت کی سالمیت کی حلف برداری کرنے والے کیسے مسئلہ کشمیر کے وفادار ہوسکتے ہیں۔ اس بات کا اظہار اسلامک سٹوڈنٹس لیگ کے سربراہ شکیل احمد بخشی نے پریس کے نام جاری کردہ ایک بیان میں کیا۔اُنہوں نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ اور چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات کے دوران دھونس دباﺅ اور جبر سے کام نہ لینے کا جو اعلان کیا ہے وہ زمینی حقائق سے کوسوں دور ہے،کیونکہ کپوارہ، اُوڑی، پونچھ اور اسلام آباد کے علاقوں کو فوجی چھاونی میں تبدیل کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح ڈی پی دھرdoctrineکو دہرایا جارہا ہے۔
بیان میں امریکی صدر کے اس بیان پر ‍‌‎زبردست خدشات کا اظہار کیا کہ مسئلہ کے " حل" کس بعد دونوں حکومتیں کو ملیٹنسی کے خلاف [کشمیرمیں] جنگ کرنے کی بات کہی گئی۔
شکیل احمد بخشی نے اس بات پر پیپلز کانفرنس کا شکریہ ادا کیا کہ اُس نے اپنے مرحوم لیڈر عبدالغنی لون نے 1996کے دور کی یاد تازہ کی۔
انہوں نے پریس پر رکاوٹوں پر تبصرہ کرتے ہوے کہا کہ جب سے رنیگیڈ دورRenegade کے انفارمیشن آفیسر کی تعیناتی ہوئی،پریس پر قدغنیں بڑھیں۔
بخشی نے جموں ڈوڈہ روڑ پر حادثات کے لئے پن بجلی کے بڑے وسائل حاصل کرنے والی ’بھارتی کمپنیوں ‘کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ یہ سڑک انکی وجہ سے موت کی شاہراہ بن چکی ہے۔ اُنہوں نے گذشتہ روز حادثہ میں مرنے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

8 Nov : شکیل احمد بخشی کہ آئے دن کرفیو کے نفاذ سے کشمیریوںکو اجتماعی سزا دی جارہی ہے مگر وہ جدو جہد سے دستبردار نہیں ہونگے۔بیان میں لوگوں سے کہا گیا کہ وہ زیادتیوں کا جواب الیکشن سے مکمل طور لاتعلق ہو کر دیں۔شکیل بخشی نے کہا کہ یہ حکومتیں باہر سے در آمد کی جاتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ1953میں بنی بنائی”عوامی حکومت“کو فلم کی طرح بیک جنبش قلم ہٹایا گیا ،1960کی دہائی میں تمام مخالف امیدواروں کے کاغذات ردکئے گئے اور 1975میں کسی بھی ایوان کا ممبر نہ ہونے پر بھی چیف منسٹر ٹھونسا گیا جبکہ 1984 میں صرف12ممبروں کا حمایت یافتہ اور2002میں صرف16ممبروں کا غیر مستحکم وزیرا علیٰ بنایا گیا

قربانیاں انتخابات کیلئے نہیں‘


سرینگر//4 Oct:-اسلامک سٹوڈنٹس لیگ کے سر براہ شکیل احمد بخشی نے کہا ہے کہ عوامی قربانیاں حکومت نہیں بلکہ حاکمیت اور انتخابات کیلئے نہیں بلکہ استصواب رائے کیلئے ہیں ۔پریس کے نام جاری بیان کے مطابق شکیل بخشی نے الیکشن کو ایک جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کا داغ غلامی کا داغ ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ خیالات کی جنگ میں سیاسی سطح پر مقابلہ کرنے کی بجائے جبر،جیل اور طاقت سے کام لیا جارہا ہے اور سیاسی مخالفین حکومت کیلئے ناقابل برداشت بن چکے ہیںجبکہ مسائل حل کے بجائے ٹل جاتے ہیں۔بیان کے مطابق منظور نظر افراد کیلئے حامیانہ اور دیگر لوگوں کیلے ماحیانہ ماحول ہے اور سٹیٹ لیگل کمیٹی کے نام پر امداد لینے والے نظر بندوں کو امیدوار بنا کے خراج لیتے ہیں۔مسٹر بخشی نے لوگوں کو الیکشن عمل سے مکمل طور پر لاتعلق رہنے کی اپیل کی۔انہوں نے ڈاکٹر غلام قادر کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔


انتخابات نہیں حق خو دارادیت محبوب‘


سرینگر//30 Oct :-اسلامک سٹوڈنٹ لیگ کے سر براہ شکیل احمد بخشی نے کہا ہے کہ الیکشن سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بند کرکے انتخانات کر نا بھارت کی کشمیر میں روایت رہی ہے۔ا خبارات کے نام جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت رواں عوامی تحریک کو دبانے کے لئے انتہا درجہ کی غیر سیاسی،غیر انسانی اور غیر جموری اقدام اٹھا رہا ہے۔ شکیل بخشی نے واضح کیا ہے اس سے کشمیر میں جاری جد وجہد کا رخ نہیں بدل سکتا ہے اور نہ ہی مزاحمتی قو توں کا ارادہ۔لیگ کے سر براہ نے بیان کے مطابق چار روزہ الیکشن بائیکاٹ کی مہم جو بڈگام میں جاری تھی مکمل کر نے کے بعد کہا ہے کہ عوام انتخابات کے حق میں نہیں ہے بلکہ حق خود ارادیت چاہتے ہے۔

ادارہ جاتی منظم نظام کے تحت بائیکاٹ مہم چلانے کا مشورہ


سرینگر//23 Nov:-اسلامک سٹوڈنٹس لیگ نے ادارہ جاتی منظم نظام کے تحت بائیکاٹ مہم چلانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”صرف بائیکاٹ مہم چلانے سے کچھ نہیں ہوگا جبکہ تک نہ اس کیلئے ادارہ جاتی منظم نظام ہو۔ایک بیان کے مطابق تنظیم کے سر براہ شکیل بخشی نے کہا ہے کہ بائیکاٹ حامی اپنے تمام وسائل کو اسی ادارہ کے تابع رکھیں تاکہ ذاتی اور تنظیمی تشہیر کے بجائے بائیکاٹ مشن موثر اور کامیاب ہو اور بوتھ لیول پر مقابلہ کیا جاسکے۔بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے منظور نظر علاقوں کا الیکشن بائیکاٹ حامی علاقوں کے ساتھ رکھا ہے تاکہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکی جاسکے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کر کے سابقہ ریکارڈ بھی توڑیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ میں تبدیلیاں دراصل ان کے خاکوں میں رنگ بھرنے کی کوشش ہے جس کی مذمت کی گئی ہے۔بیان میں شہدائے بجبہاڑہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے جبکہ مر حوم محمد اشرف ڈار کو بھی ان کی برسی پر یا د کیا گیا ہے۔

No comments: