شکیل بخشی نے اپنے چار روزہ بائیکاٹ دورہ بڈگام کے مکمل کرنے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ، الیکشنی سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ٹھونس کر الیکشن کرانا ،بھارتی انتظامیہ کا طرہ امتیاز ہے۔بھارت کشمیر میں "آئین و خنجر" کے یتھیار سے عوامی بغاوت کو دبارہا ہے۔۔بارہمولہ (وورمل)کوطالب علم کی موت کی صورت میں،قبضہ کی سالگرہ پر تحفہ دیا گیا۔"نمائشی الیکشن" کے ہنگاموں میں امتحانات کا اعلان کرنا انکے مستقبل سے کھلواڑ ہے۔سرما،امتحانات ،خانہ بدوشوں کی نقل مکانی کے وقت الیکشن کرانا ،ایک بھونڈا مذاق ہے۔ انہوںنے اقتدار نوازوں پر الزام لگایا کہ انہوں نے ہمیشہ عوامی قربا نیوں کو کرسی کے عوض نیلام کیا ہے۔
زرعی کفالت "اناج اگاؤ آزادی پاؤ" کے لئے سرسوں اور گندم کی کھیتی، زور شور سے شروع کریں۔ ۔ انہوںنے ۔ انہوںنے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ "انتخاب نہیں استصواب چاہتے" حکومت نہیں حاکمیت چاہتے " کا نعرہ مستانہ دیتے رہیں۔
No comments:
Post a Comment