ادارہ جاتی منظم نظام کے تحت بائیکاٹ مہم چلانے کا مشورہ
سرینگر//اسلامک سٹوڈنٹس لیگ نے ادارہ جاتی منظم نظام کے تحت بائیکاٹ مہم چلانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”بائیکاٹ مہم چلانے سے کچھ نہیں ہوگا جبکہ تک نہ اس کیلئے ادارہ جاتی منظم نظام ہو۔ایک بیان کے مطابق تنظیم کے سر براہ شکیل بخشی نے کہا ہے کہ بائیکاٹ حامی اپنے تمام وسائل کو اسی ادارہ کے تابع رکھیں تاکہ ذاتی اور تنظیمی تشہیر کے بجائے بائیکاٹ مشن موثر اور کامیاب ہو اور بوتھ لیول پر مقابلہ کیا جاسکے۔بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے منظور نظر علاقوں کا الیکشن بائیکاٹ حامی علاقوں کے ساتھ رکھا ہے تاکہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکی جاسکے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کر کے سابقہ ریکارڈ بھی توڑیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ میں تبدیلیاں دراصل ان کے خاکوں میں رنگ بھرنے کی کوشش ہے جس کی مذمت کی گئی ہے۔بیان میں شہدائے بجبہاڑہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے جبکہ مر حوم محمد اشرف ڈار کو بھی ان کی برسی پر یا د کیا گیا ہے۔انہوںنے سیاسی مخالفوں کے اہل خانہ کو یرغمال بناکر بلیک میل بنانے کی بھارتی پالیسی کی مزمت کی۔
No comments:
Post a Comment