Mar 24, 2009

stone pelting islamic?


سنگ باری تحریک کا جزو لاینفک: شکیل بخشی


سرینگر//اسلامک سٹوڈنٹس لیگ کے سرپرست شکیل احمد بخشی نے اپنے ایک بیان میں احتجاج کے دوران سنگ باری کو ایک غیر مناسب عمل قرار دینے کے نظریے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنگ باری جسے مقامی اصطلاح میں کنہ جنگ پکار جاتا ہے تحریک آزادی کا ایک حصہ ہے اور اس بات سے انکار کرنے والے دراصل تحریک سے نابلد ہیں۔ شکیل احمد بخشی کی جانب سے کشمیر عظمیٰ کو موصول ہونے والے بیان میں کسی کا نام لئے بغیر کہا گیا ہے ،”پیشہ ور تاجر اب تحریکی مفتی بننے کی کوشش کررہے ہیں۔ سابقہ بندوق بردار اپنے مشن کو دغا دے کر اب دوسروں کو نصیحت کرکے مقلد بن رہے ہیں۔ کنہ جنگ کی مخالفت فورسز حریت،مجاہد کا مشترکہ ایجنڈا ہے۔ ”کنہ جنگ“ تحریک کا جزولاینفک ہے۔ اس کا انکار کرنے والے دراصل تحریک سے نابلد ہےں۔ اس بارے میں فتویٰ جاری کرنے والے دراصل قاتلوں اور ظالموں کی حمایت کرنے کا جرم کررہے ہیں۔ فلسطینی سنگ بازوں کی حمایت میں سمینار کرنا، لیڈری چمکانا، جو کہ پیٹرو ڈالر کی خاطر تھا، اگر ٹھیک ہے تو یہاں یہ غیر شرعی کیسے بن گیا؟ یہاں فریادیوں اور مظلوموں کی حمایت کے بجائے معمولی تنظیمی مراعات کی خاطر صِفاتی مشرک بننے کے لئے وسیلہ داروں کے محلوں کے طواف میں مشغول ہیں۔ انہوںنے کہا کہ دراصل ’اس پر‘ کوچہ کابے سند مفتی بن کر غیر شرعی لیبل لگانا، اسلام پر افترا بازی، بہتان اور کذب ہے جس کارڈی نیشن کمیٹی کی امارت میں لیڈروں نے62جوانوں کے قاتلوں کے خلاف جوانوں کو اکسایا، آج ان کے اس احتجاج پر وردی پوش قاتل نوجوانوں کو چن چن کر بدلہ لے رہے ہیں اور آپ قاتلوں کے ہم پیالہ و ہم نوالہ بن رہے ہیں اور نوجوان مقتولوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔ آپ جیسے قبیل کے لوگ ان کے خلاف قاتل کی اعما پر زبان درازی کرتے ہیں۔ آپ لوگوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ہمیں قاتلوں کا نام و پتہ معلوم ہے تو ابھی تک چھپا کے کیوں رکھا ہے؟ آج نونہال دشمنانہ ماحول میں کٹ رہے ہیں، مررہے ہیں، ا ٓپ لیڈروں میں کس کی نکسیر پھوٹی؟ ۔“
GK NEWS NETWORK
Srinagar, Mar 23: The president of Islamic Students League, Shakeel Ahmad Bakshi, on Monday said that those who issue statements against stone pelting were supporting the ‘murderers and killers’.
In a veiled reference to president Jamiat-i-Ahli Hadees Moulana Showkat’s statement that stone pelting was un-Islamic, Shakeel said that opposing stone pelting amounts to helping the anti-movement activities.
Moulana Showkat on Sunday while quoting scriptures had said that the stone pelting was forbidden in Islam. He had said it served no purpose and gave troops an excuse to kill people.
Shakeel said the stone pelting has remained “part of the movement” and “the fatwas issued against it have no basis.”
He said the same people were issuing statements against the stone-pelting in Kashmir who have been all along organizing seminars in support of the Palestine cause and the stone throwing youth and children.
“These people were in the coordination committee who motivated youth to protest in June last year and in the process 62 youth were killed. Now they are issuing statements against the youth who are protesting against the killing,” he said.

No comments: