حد بندی کا بھاجپا مطالبہ حقیقت سے بعید:شکیل بخشی
سرینگر// اسلامک سٹو ڈنتس لیگ کے سرپرست شکیل احمد بخشی کشمیر سے متعلق بی جے پی کے تازہ بیان پر رائے زنی کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی تارکین وطن کی یہ جماعت صوبائیت کا زہر پھیلارہی ہے ۔پریس کے نام جاری بیان میں مسٹر بخشی نے کہا کہ الیکشن بائیکاٹ کی حقیقت بی جے پی نے بھی تسلیم کر لی ہے جس کا ثبوت اس بات سے ملتا ہے کہ بھاجپا نے یہ کہکر جموں کو وزارتوںمیں زیادہ حصہ دینے کا مطالبہ کیا کہ کشمیر میں صرف16لاکھ جبکہ جموں میں21لاکھ رائے دہندگان نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔بھاجپا نی حد بندی و مزید سیٹوں کے مطالبے کو بے تکا قرار دیتے ہوئے بخشی نے بیان میں کہا ہے کہ کشمیر کی اصل آبادی 69لاکھ ہے اور فی مربع میل حجم 2288افراد ہے جبکہ جموں کی آبادی صرف53لاکھ ہے اور حجم صرف1349افراد ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہابھی تک ریاست میں صرف دوتہائی آبادی کا الیکشن ہوا ہے جبکہ پار کی ایک تہائی سیٹوں کی نمائندگی ابھی باقی ہے جوکہ 29بنتی ہے۔بخشی نے بیان میں لوگوں کوحالیہ انتخابات میں ہندوتوا ایجنڈے کو ناکام بنانے اور وقت پر 8ماہ قبل ہی ان کی اپیل پر ووٹر فہرستوں میں اپنا اندراج کروانے پر شکریہ ادا کیاجس کی وجہ سے آج کشمیر میں ووٹران کی تعداد34لاکھ اور جموں میں صرف31لاکھ ہے ۔انہوں نے کشمیری نوجوانوں نے کہا ہے کہ وہ ایمپلائمن ایکسچینجوں میں اپنا اندراج کروائیں کیونکہ نوکریاں ووٹ سے نہیں بلکہ اسی رجسٹریشن سے ہی ملتی ہیں۔
اوسلو معاھدہ ہی موجودہ فلسطینی قتل عام کی ذمہ دار ہے امن کے نام پرمزامحتی قیادت کےدستخط آج انکے دفاع کی ناکامی اور غیر ملکی یلغارکا موجب بنی ہے حالانکہ 88میں انہو ں ہےایسی یلغار کا مزہ چکھا تھا
اگر 6 جنوری 2004 میں کئے گئےاسلام آباد اعلانیہ پر کشمیری قیادت نے با ضابطہ دستخط کئے ہوتے، توکشمیربھی اسی طرح کے حالات سے دوچار ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ اوسلو معاہدہ کے حمایتی فلسطینی قتل عام کے مجرم ہیں۔ اگرچہ غزہ میں انتخابات،حکومت سازی (سیلف رول) کے عمل میں شرکت کی مگر عدم حاکمیـّت ،حق دفاع و فوج سے محروم مملکت،دشمنوں کے لئے تر نوالہ بن گئی ہے ۔ ہمیں فلسطینی صورتحال سے سبق لینا چاہیے کہ حاکمیّت کے بغیر کسی مملکت کا حشر ایسا ہی ہوتاہے۔
حق خودارایّت میں لوگوں کی آزاد رائے شامل ہوئےبغیر اسکا تصّور محدود اور متنازعہ بن جاتا ہے۔ریاستی و غیر ریاستی عنصر کےلئے الگ الگ پیمانہ انصاف پر اقوام متحدہ کے معیار قابل مذمت۔
سوپور قتل عام میں ملوث فوجیوں کے خلاف جنگی مجرم ٹریبونل میں ملاسوچۖ کاروئی شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔
No comments:
Post a Comment