Sep 14, 2008

Intifada ..Last or least

پتھراﺅ ایک دفاعی اقدام ہے: شکیل بخشی


سرینگر// اسلامک سٹوڈنٹس لیگ کے سربراہ شکیل احمد بخشی نے عوام کو پتھراﺅ نہ کرنے کی اپیلوں سے اختلاف ظاہر کرتے ہوئے ہوئے اپنے ذاتی تجربات کے حوالے سے کہا ہے کہ پتھراﺅ ایک دفاعی عمل ہے نہ کہ یہ اقدامی پہل ہوتی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے” فورسز کی یلغار سے جب چادر اور چار دیواری کا تقدس غیر محفوظ ہو جاتا ہے تب ہی پتھر( دفاعی طور پتھر پھینکنے ) کا مرحلہ پیش آتا ہے۔“ مسٹرشکیل بخشی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ مجھے ذاتی طور تجربہ ہے ” زیر چوب اقدام قتل “ سے پہلے ( میں نے )کونسا پتھر پھینکا تھا اور کونسا اشتعال انگیز نعرہ دیاتھا۔ انہوں نے لیڈروں سے مخاطب ہوکر کہا ہے کہ وہ پتھراﺅ نہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے ”ظالموں کے حربوں کو کلین چٹ نہ دیں ، کیونکہ وہی پہل کرتے ہیں نہ کہ ان کو جواز مل جاتا ہے ۔“

No comments: