سرینگر/ /28 جولائی 1921 کو کانگریسکی طرف سے برطانوی سامراج کے خلاف عدم تعاون کا ذکر کرتے ہوئے اسلامک سٹوڈنٹس لیگ کے سربراہ شکیل احمد بخشی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مغل روڑاور ڈکسم کٹھوعہ رو
اقتصادی بائیکاٹ, بجلی سپلائی سے مشروط
سرینگر/ /28 جولائی 1921 کو کانگریسکی طرف سے برطانوی سامراج کے خلاف عدم تعاون کا ذکر کرتے ہوئے اسلامک سٹوڈنٹس لیگ کے سربراہ شکیل احمد بخشی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مغل روڑاور ڈکسم کٹھوعہ روڑ کو قابل آمد و رفت بنا کر چار ضلعوں کی طرف سے کشمیر کے خلاف معاشی اورسماجی مقاطعہ کا بھرپور جواب دیں۔شکیل احمد بخشی نے جموں کی مہاجن برادری سے اپیل کی کہ وہ اپنا مستقبل تاریک نہ بنائیں کیونکہ سینٹرل ایشیا سے تعلقات اور کشمیر سے ان کے تجارتی تعلقات کشمیر کی شاہراہ سے گذرتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اقتصادی شہ رگ بھارتی شرنارتھیوں کے قبضے میں ہے اور اس بائیکاٹ کا موثر جواب دینے کے لئے لوگ کشمیر کوقدرتی سڑک، مغل روڑ پر آمد و رفت کو عملی و موثر بنانے کیلئے از خود اپنی مدد آپ کے تحت سرگرمی دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ بھدرواہ، کشتواڑ کیلئے ڈکسم 109 کلو میٹر،بھدرواہ بسوہلی 65کلومیٹر اور کٹھوعہ روڑ کو بھی کھول کر آمد و رفت کو بحال کریں تاکہ شرنارتھی بائیکاٹ کا موثر جواب دیا جائے اور اسی طرح گریز استور 256 کلو میٹر اور کرگل اسکردو226 کلو میٹر روڑ کھولنے کی تیار ی کریں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھارت سے آنے والی در آمدی سپلائی کا اسی طرح پرہیز کریں جس طرح 28 جولائی 1921 ءکو کانگریس نے عدم تعاون کیا تھا۔
No comments:
Post a Comment