May 31, 2016

غیر ضروی بیان بازی سے پرہیز کیاجائے: شکیل بخشی

غیر ضروی بیان بازی سے پرہیز کیاجائے: شکیل بخشی (KashmirUzma.net) 23RD, SHABAN UL MUAZZAM, 1437 A.H SRINAGAR TUESDAY, MAY 31, 2016 : 11:52:54 AM





سرینگر// اسلامک سٹوڈنٹس لیگ کے سرپرست اعلیٰ شکیل احمد بخشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ تحریکی صورتحال عسکری اور سیاسی قیادت سے تقاضا کرتی ہے کہ وہ معاملات کی تہہ میں جائے بغیر اور حالات و واقعات کی گہرائی سے چھان بین کئے بغیر غیر ضروری بیان بازی سے پر ہیز کریں اور سر بازار آنے کی بجائے آپس میں افہام و تفہیم سے معاملات طے کریں ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کیلئے بہتر رہتا کہ وہ عسکری زیر زمین معاملات پر لب کشائی کرنے سے پرہیز کرتے اور اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے سیاسی سطح پر بھارتی عزائم اور منصوبوں کے خلاف تحریک آزادی کو منظم اور مربوط کرنے میں اپنی قوتوں کو صرف کرتے ۔بیان کے مطابق جہاں تک عسکری قیادت کا تعلق ہے وہ اخباری بیانات کی بنیاد پر اپنا فیصلہ صادرکرنے کی بجائے اپنے با اعتماد ذرائع کو بروے کار لاکر براہ راست تحقیق کرنے کے بعد ہی معاملات پر اپنی رائے قائم کرتے۔



No comments: