گلگت بلتستان کوپاکستانی صوبہ بنانا تباہ کن: شکیل بخشی سرینگر//اسلامک اسٹوڈنٹس لیگ سرپرست اعلی شکیل احمد بخشی نے کہاہے کہ گلگت بلتستان اور پاکستانی زیر انتظام آزادکشمیر کو صوبہ بنانے کی کسی بھی عمل کو تحریک آزادی کےلئے انتہائی تباہ کن ہوگا۔ انہوں نے کہا جن ہاتھوں کو اس مقدس تحریک کی پشت پناہی کا دعوی ہے وہی ہاتھ درپردہ اس تحریک کی اساسی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان کے اس طرح کے فیصلے نہ صرف مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ میں کیس وقراردادوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا نے کا باعث ہونگے بلکہ یہ تحریک آزادی کشمیر کے پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہوگا ۔ شکیل بخشی نے کہا کہ قراردادوں کا اطلاق اگست ما قبل کی پوزیشن متحدہ جموں وکشمیر پر ہوتا ہے اور الگ کرنے کا کوئی بھی عمل اپنے پاو ¿ں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اس بات کی بھونڈی کوشش ماضی میں بٹو متوفی نے بھی ناکام کوشش کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کی کسی بھی ترکیبی ہیئت کو تبدیل کرنے کی کوشش کی سخت مزاحمت کی جائے گی۔ |
Jul 10, 2015
گلگت بلتستان کوپاکستانی صوبہ بنانا تباہ کن: شکیل بخشی (KashmirUzma.net) RAMZAN UL MUBARAK 23RD, 1436 A.H SRINAGAR 11 JULY 2015 : 07:35:08
گلگت بلتستان کوپاکستانی صوبہ بنانا تباہ کن: شکیل بخشی (KashmirUzma.net) RAMZAN UL MUBARAK 23RD, 1436 A.H SRINAGAR 11 JULY 2015 : 07:35:08
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment